کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کا بتایا

کافی عرصے سے، کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
تاہم سدھارتھ اور کیارا نے ابھی تک اپنے تعلقات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔

فلم یئر کے ساتھ پچھلے انٹرویو میں، کیارا نے سدھارتھ کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے بارے میں بات کی۔
شیرشاہ میں کام کرنے سے پہلے اداکارہ نے سدھارتھ کو ایک خوش شکل اور خوش مزاج شخص بتایا۔

اداکارہ نے کہا کہ سدھارھ کے ساتھ کام کر کے میں نے محسوس کیا کہ ان کا ایہ الگ انداز بھی ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں۔کیونکہ انہیں زیادہ تر لوگ بطور اداکار جانتے ہیں۔

انہوں نے سدھارتھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم اداکار ہیں جو کام سے اتنے متحرک ہیں۔
دوسری طرف، کیارا اڈوانی انل کپور، نیتو کپور اور ورون دھون کے ساتھ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘جگ جگ جیو‘ کی ریلیز کے لئے تیار ہیں فلم اسی سال 24 جون کو پردے پر دستک دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں