ٹاپ گن میورک: فلم میں امریکی بحریہ کے فائٹر جیٹس استعمال

ہالی وُڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ٹام کروز کی فلم “ٹاپ گن” کا سیکوئل “ٹاپ گن: میورِک” باکس آفس پر چھایا ہوا ہے۔ فلم میں فائٹر جیٹس کا جو ایکشن دکھایا گیا اس نے ناظرین کو مبہوت کردیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم میں امریکی بحریہ کے جو جہاز استعمال کئے گئے ان کا کرایہ کتنا دیا گیا؟

رپورٹس کے مطابق، پیراماؤنٹ پکچرز اسٹوڈیوز نے Top Gun: Maverick میں استعمال ہونے والے ایک جنگی لڑاکا طیارے کے لیے فی گھنٹہ 11,374 امریکی ڈالرز کرایہ ادا کیا کیا۔

ٹام کروز کی زبردست اداکاری سے مزین نئی فلم میں نظر آنے والے حیرت انگیز طور پر حقیقت پسندانہ مناظر تخلیق کرنے کے لیے اسٹوڈیو نے امریکی بحریہ کے ساتھ F/A-18 سپر ہارنٹس جنگی طیارے لینے کا معاہدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں