کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ کراچی کے امیرسمیت 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی: ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر واقع خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی کراچی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ مارے گئے 2 دہشت گردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، دستی بم اور کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں