پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس ..عوامی ریلیف کے مستحسن فیصلے

تحریر:حامد جاوید اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عام آدمی کے مسائل حل کرنا مہنگائی پر قابو پانا صوبائی ترقی اور عوامی بھلائی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے لیے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ معیشت ابتر ہے مایوسی کے ا س عالم میں عوام کو ریلیف دینا اور امید کی کرن بننا ہمارا اولین مقصد ہے-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عوامی سہولت پیکیج کی منظوری دی گئی اور سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دینے، 10 کلو آٹا تھیلا 160روپے سستا کر کے 490 روپے میں فروخت کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ اگرچہ موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں فوری طور پر عوام کو بڑا ریلیف دینا حکومت کے لیے خاصا مشکل تھا لیکن وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے یہ ممکن کر دکھایا اور کابینہ کے اجلاس میں قومی یکجہتی کے فروغ اور دیگر صوبوں سے بھائی چارے کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو گندم دینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گندم ریلیز پالیسی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن خریدنے کی اجازت دی۔پنجاب کابینہ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے قیام کی منظوری دی۔ خواجہ احمد حسان پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے وائس چیئرمین فرائض سر انجام دیں گے کابینہ اجلاس میں رمضان پیکج 2022 کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے نئے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی۔ وزراء نے اظہار اعتماد کرنے پر وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسے اظہار تشکرکیا اور مل کر عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال کر کابینہ کی تشکیل میں بے پناہ تاخیر کی گئی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اگر ہم سے مخلوق کی خدمت کا کام لینا چاہ رہا ہے تو کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صورتحال ”اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے“ کے مصداق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور وہ عناصر جو حکومت اور ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں سازشوں اور ہتھکنڈوں کی وجہ سے اور کشیدہ کرنے کے درپے ہیں لیکن اس کے باوجود پنجاب میں موجود حکومت نے اپنے قیام کے بعد مختصر ترین عرصے میں اب تک اپنی پالیسیوں کا محور و مرکز عام آدمی کی بھلائی اور بہتری کو مقدم رکھتے ہوئے کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں صوبائی حکومت نے دن رات کام کرکے آپ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ہے نا صرف پنجاب اول کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کے پی کے کو گندم کی فراہمی سے صوبے کے عوام کو آٹا سستے داموں فراہم ہوگا اور سابقہ حکومت کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا جو بوجھ ڈالا گیا تھا اس میں قدر کمی آئے گی عوامی حلقوں کی طرف سے پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیے گئے عوام دوست فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں