اس تیل کی خوشبو آپ کی یاداشت کو بہتر بناسکتی ہے، تحقیق

دنیا کی ایک بڑی آبادی یاداشت میں کمی کا شکار ہے اس کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی عمرہے اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی، غیرمتوازن غذا اورذہنی تناؤ بھی اس کا ایک اہم سبب ہے۔

یاداشت کو بہتر بنانے کے لئے کئی طرح کی ادویات کا استعمال اور دماغی مشقیں بھی کرائی جاتی ہیں لیکن ان سب کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اسے بہتربنانے میں روزمیری تیل کی خوشبو کو کافی امید افزا پایا ہے اس تیل کی خوشبو کو سونگھنا یاداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تھیریپیوٹک ایڈوانسز ان سائیکوفارماکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق ایک ایسے مطالعے پر مشتمل تھی جس میں 20 افراد شامل تھے جس ک نتائج کو دیکھتے ہوئے یہ تجویز کیا گیا روزمیری تیل کی خوشبو مختلف دماغی مشقوں کی درستگی اور رفتار کوبڑھانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

جبکہ اسی طرح ایک اور تحقیق کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہوا میں موجود اس تیل کی خوشبو نے یاداشت کے امتحان میں کس طرح شرکاء کی مدد کی۔

اس تحقیق کے لئے 66 شرکاء کو شامل کیا گیا اور انہیں تجربہ گاہ میں آنے سے قبل کمرے کو روزمیری تیل کی خوشبوسے مہکا دیا گیا جبکہ دوسرے کمرے میں خوشبو کو شامل نہیں کیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں