لارڈز ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 285 پر آل آؤٹ، انگلینڈ کو 277 رنز درکار

لارڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 285 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف49 رنز کا اضافہ ہی کرسکی۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ابتدائی 4 وکٹیں 56 رنز پر گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈیل نے دن کے اختتام تک اسکور 236 تک پہنچادیا تھا۔

تاہم آج میچ شروع ہونے کے بعد دونوں کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ جم سکے۔ڈیرل مچل 108 اور ٹام بلنڈیل 96 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں کے دوران 195 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی۔

ٹم ساؤتھی 21، کپتان کین ولیمسن 15، ٹام لیتھم 14، ڈیوون کونوے 13، اعجاز پٹیل 4، ول ینگ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کولن ڈی گرینڈہوم اور کائل جیمیسن کوئی رن نہ بناسکے۔ ٹرینٹ بولٹ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں