مولانا فضل الرحمان کے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کرکے انہیں حکومت کے خلاف اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، مریم نواز، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم ان کے بیرون ملک ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے