میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب نے ملک بھر میں 60 پریونشن کمیٹیاں قائم کی ہیں، یہ کمیٹیاں سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر عوام کے مسائل حل کر رہی ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی کوششوں سے سرکاری اداروں کے ون ونڈو آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 50 سے زائد کردار سازی انجمنیں بنانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ مضاربہ سکینڈل اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹز کے متاثرین کو رقم دلوانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں