رنگے ہاتھوں پکڑی جانیوالی خوبرو ماڈل نے اعتراف جرم کرلیا

کنبرا: آسٹریلیا میں ایک نائٹ کلب کے باہر منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والی ماڈل نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اناستاسیجا ریدویک نامی یہ 22سالہ ماڈل بینکار تھی، تاہم اس نے ملازمت چھوڑ کر ماڈلنگ شروع کر دی تھی۔

گزشتہ دنوں اناستاسیجا ریدویک کو آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایک نائٹ کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ نائٹ کلب کے باہر اپنی گاڑی ’اوڈی اے 3‘ میں بیٹھی کوکین فروخت کر رہی تھی۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ساڑھے 13گرام کوکین برآمد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں