تاجروں نے شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کر دیا

اسلا م آباد :تاجروں نے شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کر دیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔صدر اجمل بلوچ نے حکومت کی طرف سے انرجی کنزرویشن کے لیے اعلان کردہ اقدامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 7 بجے بند نہیں کریں گے۔

حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات کھڑی کرے۔ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہو رہی ہے۔حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے۔اتنی شدید گرمی میں خریدار کا نکلنا ممکن ہی نہیں۔

خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لیے نہیں نکلتا لہذا صبح دکانیں کھولنے کی تجویز ناقابل عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں