ملتان میں 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان کے پہلا ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 306 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق کریز پر موجود ہیں۔ فخر زمان آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

بدھ کو ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔
اوپنر شئی ہوپ نے شاندار سینچری سکور اور 127 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ اوپنر کیل مائر تین رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد شمار بروکس 70 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے۔ شاداب خان نے ایک شاندار کیچ تھام کر بڑی شراکت کا خاتمہ کیا۔
تیسری وکٹ کپتان نکولس پورن کی گری جو 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ان کو حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ نے کیچ آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نواز نے 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ پاکستان سے ایک روزہ سیریز
چیلنج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں