اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر قومی اسمبلی کے نائب صدر منتخب

جنیوا: اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق مذکورہ بالا اقدام سے اسرائیل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی معاملات میں کلیدی اختیارات کا حامل ہوگیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے 21ویں نائب صدور میں سے ایک گیلاد اردان ستمبر میں اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ جس سے وہ اسمبلی کے سالانہ اجلاسوں کی صدارت اور اُن کے ایجنڈوں کی ترتیب میں شامل ہوں گے۔
اردان کی عہدے پر تقرری سے اسرائیل کو مجموعی طور پر اقوام متحدہ میں مزید اثر و رسوخ فراہم کیا گیا ہے، گیلاد اردان نے اسے “اقوام متحدہ میں فلسطینیوں اور دیگر کے اسرائیل سے متعلق الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے ایک قیمتی پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

گیلاد اردان نے کہا کہ یہ فتح ہمارے دشمنوں کو واضح پیغام دیتی ہے کہ وہ ہمیں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے سے نہیں روکیں گے۔ نفرت کو کبھی بھی سچ پر فتح حاصل نہیں ہوسکتی اور نہ میں اس کی اجازت دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں