فلم ’پردیس‘ کی اسٹار ماہیما چوہدری میں کینسر کی تشخیص

ممبئی: حال ہی بالی ووڈ کی مشہور فلم ’پردیس‘ کی اسٹار اداکارہ ماہیما چوہدری میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم ’پردیس ‘ میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر جو ان دنوں ماہیما کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماہیما کینسر سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں