عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ کا شوہر کے انتقال پر بیان سامنے آگیا

کراچی:عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ کا شوہر کے انتقال پر بیان سامنے آگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے لکھا کہ میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ہیں،ان کی نماز جنازہ آج 10 جون کو بعد نماز جمعہ دوپہر 2 بجے جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن پر ادا کی جائے گی اور وہیں مزار کے احاطے میں ان کی تدفین ہوگی۔

سیدہ بشریٰ نے کہا کہ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے ، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے شوہر عامر لیاقت کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تو آپس میں بہت جلد صلح ہونے والی تھی، حکومت مجھے سکیورٹی فراہم کرے تاکہ مرحوم کا آخری دیدار کر سکوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں