الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی؛ وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تعیناتی سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی ڈیڈ لاک کا شکار ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مابین اس معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، ڈیڈلاک کے بعد کیا کیا جائے آئین خاموش ہے، سپریم کورٹ ہمیں بتائے ان سیٹوں کو کیسے پر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں