فیفا ورلڈ کپ 2022؛ اسرائیلی شہریوں کو قطر جانے کی اجازت مل گئی

دوحہ: اسرائیلی شہریوں کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچز دیکھنے کے لیے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپیڈ کا کہنا ہے کہ فیفا کے ساتھ کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مینز فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار خواتین ریفریز شامل

ان کا کہنا تھا اسرائیل کی ٹیم اور شہریوں کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے باعث قطر سے تعلقات کا نیا باب کھلے گا کیونکہ کھیل سے محبت لوگوں کو اور ریاستوں کو جوڑتی ہے۔
اسرائیل کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے بعد اب صرف اسرائیل کے شہری ہی قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچز دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور قطر کے درمیان معمول کے تعلقات استوار نہیں ہوئے ہیں تاہم ان کے درمیان غیر رسمی روابط اور تعلقات کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ ہی اسرائیل نے تل ابیب سے دوحہ کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے قطر سے رابطہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں