وفاقی حکومت کا مہنگی توانائی کے باعث غیرمعمولی اقدامات کرنے کافیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کے لئے غیر معمولی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم کے قائم کردہ ورکنگ گروپ نے 1ارب ڈالر سالانہ بچت کیلئے سفارشات کابینہ کو پیش کردیں ہیں۔

پیش کردہ تجاویز کے مطابق بڑے شہروں کو اتوار کے دن ‘‘وہیکل فری’’ بنانے سمیت 7 اہم تجاویز شامل ہیں۔

موٹرویز پر صرف ڈرائیور والی کار سے ڈبل ٹول ٹیکس وصول کرنے اور موٹر ویز اور ہائی ویز پر گاڑیوں کی رفتار کی حد کم کرنے کی سفارش پیش کی گئی ہے۔

صوبوں کو موٹر وہیکلز کی سالانہ انسپکشن کرنے کا پابند کرنے کی سفارش بھی پیش کی گئی ہے۔

تجاویز میں صوبائی زرعی اداروں کو ٹریکٹروں کی ٹیوننگ اور انجن معیار کو چیک کرنے کا پابند کرنے اور دن کے اوقات میں سرکاری اورنجی امور نمٹانے کیلئے سخت پابندی نافذ کرنے کی سفارش دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت جاری کابینہ اجلاس کے دوران وزراء کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اس حوالے سے دیئے جانے والے بیانات پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزراء کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ عوام پہلے کی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا ظلم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں