خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ میں امام مسجد اور خطیب کی شمولیت کے متعلق صوبائی کانفرنس کا انعقاد

لاہور: بمقام الحمراہال،خاندانی منصوبہ بندی میں امام اور خطیب کی شمولیت کے موضوع پر صوبائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلماء،خطیب اور امام حضرات نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔
اس موقع پر محمد اختر بھٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے استقبالیہ خطاب کیا۔


جبکہ دیگر مقررین بشمول شعیب شہزاد (UNFPAپروگرام ٹیکنیکل اسپیشلسٹ)،مولانا ضیاء الحق نقشبندی،مفتی انتخاب عالم نوری،علامہ حسین اکبر اورمولانا رمضان سیالوی نے خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ پر منبرومسجد کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ،علماء،خطیب اور امام حضرات کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔کانفرنس میں ماں اور بچے کی صحت کے متعلق ضروری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ محمد شاہد نصرت (ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس)نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے اختتام پر ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں