لیچی کے چھوٹے سےدانے کے 5 زبردست فائدے

عام طور پرپھل تو سارے ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن کچھ پھل ایسے ہیں جو کہ خاص موسم میں ہی اچھے لگتے ہیں، لیچی بھی انہی میں سے ایک ہے۔

لیچی سے متعلق دلچسپ معلومات پڑھ کر آپ بھی لیچی کو کھانا پسند کریں گے۔
میٹھے اور رسیلے پھل کے طور پر یاد کی جانے والی لیچی عام طور پر گلابی اور لال رنگ کی ہوتی ہے، اس کے اوپر موجود چھلکے کو ہٹا کر کھایا جاتا ہے۔

لیچی کو آئس کریم اور جوس میں شامل کیا جاتا ہے، لیچی میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنڈس موجود ہوتے ہیں۔
لیچی میں موجود پوٹیشئم، کاپر، وٹامن سی اور روٹن دل کے امراض، کینسر اور ذیابطیس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
دوسری جانب جگر کے کینسر کے خلاف بھی یہ چھوٹا سا پھل کار آمد ہو سکتا ہے۔ نیوٹریئنٹس کی موجودگی خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق حاملہ خواتین لیچی کے استعمال سے گریز کریں۔
ہاضمے کو بہتر بنانے میں اور وائرس کے خلاف بھی لیچی موثر ثابت ہو سکتی ہے، ساتھ ہی ساتھ بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے میں بھی لیچی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

جلد کو خوبصورت بنانے اور اسے تازگی بخشنے میں بھی لیچی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں