ایف اے ٹی ایف، اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائے گا

اسلام آبا د: ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آج آخری روز ہے۔اجلاس کے اختتام پر آج ممالک کے گرے لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان ہو گا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات ہیں کہ اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاملات پاکستان کے حق میں جاتے دیکھائی دیتے ہیں، اجلاس میں دیگر ممالک کی رضامندی اور تسلی بھی معنی خیز ہوتی ہے۔

پاکستان گرے لسٹ سے نکلتا ہے تو بھی معاملات طے ہونے میں 7 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے پر فیٹف ٹیم جائزے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔قبل ازیں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں