اسلام آباد سے 14 جون سے لاپتہ ہونے والا تین سالہ ارسلان ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اسلام آباد سے 14 جون سے لاپتہ ہونے والا تین سالہ ارسلان ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکا ارسلان کے والد محمد زبیر ولد محمد ادریس نے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ اس کی اہلیہ شمائلہ کے مطابق ارسلان قائد اعظم یونیورسٹی کے رہائشی علاقے میں گلی میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کے لیے ہر جگہ کا کوشش کی گئی اور پولیس کی طرف سے بھی بچے کی تلاش جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی محمد زبیر نے کہا ہے کہ اگر کسی کو بھی ارسلان کے بارے میں علم ہو تو فون نمبر 03105668706 پر اطلاع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں