اسلام آباد: احتساب عدالت نے نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس میں پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کو بری کردیا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو کیس سے بری کردیا جب کہ سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
احتساب عدالت میں بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف، ریاض کیانی، شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں جس پر عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں جبکہ باقی ملزمان کی درخواستیں مسترد کردیں۔