ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے،شہریوں کو ایک بار پھر ماسک پہننے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے۔کورونا کیسز میں پھرتیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیاہے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض کا انتقال بھی ہوا۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران9 ہزار 406 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔منگل کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9406 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 113 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں