روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ: وزیراعظم خوشی سے نہال

اسلام آباد:روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں ریکارڈ ڈالرز جمع ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف خوشی سے نہال ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے اسٹیٹ بینک میں گزشتہ روز 57 ملین ڈالر ایک ہی دن میں جمع ہوئے ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اسکیم میں اب تک ساڑھے 4ارب ڈالر جمع ہوچکے ہیں ، یہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ماں دھرتی سے محبت کا ثبوت ہے ، ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاونٹس اسکیم کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں