آصف علی زرداری کی اپنی بہن کو صدر پاکستان بنانے کی کوششیں

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اپنی بہن کو صدر پاکستان بنانے کی کوششوں کا دعویٰ سامنے آگیا ، سینئر صحافی ہارون رشید کہتے ہیں کہ زرداری صاحب آج کل فرمائش کر رہے ہیں میری بہن کو پاکستان کا صدر بنا دو۔ تفصیلات کے مطابق 92 نیوز کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کہتے ہیں عمران خان امریکہ کو گالیاں دیتے تھے ہم اب تعلقات بنائیں گے ، ہم نے آپ کے تعلقات دیکھے ہیں ، آپ کے نانا کے بھی ، آپ کی والدہ کے بھی اور آپ کے والد کے بھی تعلقات دیکھے ہیں ، اس ملک کی اکانومی آپ کے نانا نے برباد کی ، پیپلزپارٹی کے کسی دور میں ملک کی شرح ترقی دو تین فیصد سے اوپر نہیں گئی ، سندھ حکومت سالانہ 50 کروڑ روپے زرداری خاندان کے لیے جہازوں کو اڑانے پر خرچ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں