ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا

کراچی: کئی روز سے مسلسل بلند ہوتی ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 روپے 43 پیسے سستی ہوکر 208 روپے 50 پیسے کی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر مستحکم نظر آئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت 208 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور پی ایس ایکس میں کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس 204 پوائنٹس اوپر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں