عالمی منڈی میں تیل نمایاں سستا ہوگیا

اسلام آباد:عالمی منڈی میں تیل نمایاں سستا ہوگیا۔امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کے لیے استثنیٰ دینے کی خبر آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کو عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریبا 6.5 فیصد یعنی 7.49 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 107.16 ڈالر ہو گئی ۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.1 فیصد یعنی کہ 7.74 ڈالر کم ہو کر 101.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معیشت میں سست روی کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہے، اسی باعث تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو یہ پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں