ضمنی انتخابات ؛ ایک حلقے میں 15 سے 20 کروڑ بانٹے جانے کا انکشاف

لاہور :صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران ایک ایک حلقے میں 15 سے 20 کروڑ بانٹے جانے کا انکشاف ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ’جی این این‘ کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کے دوران ایک حلقے میں 15 سے 20 کروڑ پھینکا جارہا ہے ، کیوں کہ انہیں پتہ کے اگر یہ الیکشن ہار جاتے ہیں تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہ سکتے ، یہ 20 ایم پی ایز کا نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کا الیکشن ہورہا ہے اور وزارت اعلیٰ کے لیے 10, 20 ارب لگانا کوئی ایشو نہیں ہے ، انہوں نے ایک ٹھیکہ دینا ہے اور پیسے نکال لینے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں