پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، کاروبار معطل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار معطل کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کےدوران100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور دوران کاروبار انڈیکس 40 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی اس وقت دیکھی گئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ، ان صنعتوں میں سیمنٹ، شوگر، اسٹیل، آئل اینڈ گیس سیکٹر، ٹیکسٹائل، بینکنگ، فرٹیلائز، سگریٹ، آٹوموبائل اور بیوریجزانڈسٹری سمیت دیگر شامل ہیں ،

معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ، ہم نے اپنی ذات اور سیاست کو پاکستان کیلئے قربان کر دیا ، یہ وقت سیاست کو نہیں ریاست کو بچانے کا ہے ، تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جو غریب کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہے ، گزشتہ حکومت میں بدترین کرپشن ہوئی ، گزشتہ حکومت کی ناتجربہ کاری اور کرپشن کی وجہ سے معیشت دیوالیہ ہونے جا رہی تھی لیکن ملک اب ان مشکلات سے نکل آئے گا کیوں کہ ہم نے عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے اہم فیصلے کیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں