lpg

سپرٹیکس کے اثرات عوام تک پہنچنے لگے

لاہور:سپر ٹیکس کی آڑمیں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کے نرخ میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا،ایل پی جی 200 روپے کلو کے بجائے اب 210 روپے فی کلو فرخت ہوگی،گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 روپے اضافے سے 2475 روپے جبکہ کمرشل ایل پی جی سلنڈر 455 روپے اضافے سے 9532 روپے میں فروخت ہوگا،ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کے نرخ میں اضافے کو بھی بلا جواز قراردے دیا،اورکہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہورہی ہے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت بڑھ رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں