سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس کا اہتمام انہوں نے کہوٹہ کے علاقے مٹور میں آبائی گھر پر کیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے پی ٹی آئی امیدوار کے لیے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں آپ سب کو بلانے کا ایک مقصد تھا،میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کوئی سیاستدان نہیں اصلی نیوٹرل ہوں۔

برادری، تحصیل اچھی چیزیں ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں ان چیزوں سے آگے نکل کر سوچنا ہے اور ہم نے اپنے ملک کے بارے میں سوچنا ہے۔جب ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سوچتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ایسا ملک ہو جہاں لوگ اپنی زندگی اور اپنے سسٹم سے خوش ہوں۔سیاسی طور پر مختلف جماعتیں آتی رہیں، ہم نے مختلف جماعتوں کو دیکھا لیکن جس راستے پر ہمیں گامزن ہونا چاہتے تھا وہ نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں