حاملہ ہونے پر کنڈوم بنانے والی کمپنی کی عالیہ بھٹ کو انوکھے انداز میں مبارکباد

ممبئی:بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ تب سے اس فلمی جوڑے کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔اب، ایک مشہور کنڈوم برانڈ نے دونوں کو انوکھے انداز میں مبارکباد دی ۔کنڈوم بنانے والی کمپنی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پوسٹ شئیر کی جس میں رنبیر کپور کی فلم کے معروف گانے ‘چنا میریا، کو اپنے انداز میں لکھا ‘محفل میں تیر ی ، یقیناٰ ہم تو نہیں تھے ،۔ اس پنچ لائن کے ساتھ کمپنی نے جوڑے کو مبارکباد بھی دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں