قومی اسمبلی؛ اپوزیشن کی غیرموجودگی میں 227 ارب روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں 227 ارب روپے سے زائد کے 67 مطالبات زر منظور کرالیے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کے باعث اپوزیشن ارکان کی اکثریت غیر حاضر رہی تاہم وزیراعظم عمران خان کارروائی میں موجود رہے۔

اجلاس کے دوران مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں کے 227 ارب روپے سے زائد کے 67 مطالبات زر کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 11 جون کو بجٹ پیش کیا تھا۔ بجٹ پر حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں