بیوی نے اپنے ہی شوہر کو اغوا کروا دیا

کراچی:بیوی نے اپنے شوہر کو مبینہ طور پر اغوا کروا دیا۔ پنجاب کے علاقے پتوکی سے 4 ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا کیا جانے والا کسان کراچی کے مائی کلاچی روڈ سے متصل جنگل سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ سے گذشتہ روز ایک شخص زخمی حالت میں ملا تھا۔

ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ سے متصل جنگل میں ایک شخص کی نیم بے ہوشی کی حالت میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔زخمی شخص کا معاملہ نئی صورت اختیار کر گیا۔پولیس حکام نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص کی شناخت 52 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

اس شخص کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسے 4 ماہ قبل پنجاب کے شہر پتوکی سے اغوا کیا گیا تھا جسے ایک کار کے ذریعے کراچی لایا گیا۔

متاثرہ شخص رمضان نے کہا کہ میں نے دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اغوا کروایا۔سول اسپتال کے ایم ایل او محمد گلزار نے بتایا کہ گذشتہ رات ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔متاثرہ شخس کے جسم ہر زخم کے علاوہ کوئی شدد کے نشانات نہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکوہ شخص کے جسم پر تیز دھار آلے سے کاٹے جانے کے نشانات اور ہونٹوں پر بھی زخم ہیں۔

پولیس کے مطابق رمضان نے بتایا کہ وہ پتوکی کے نواحی علاقے کا رہائشی اور کھیتی باڑی و بیجوں کی سپلائی کا کام کرتا ہے۔ پہلی بیوی سے اختلافات کے بعد دوسری شادی کر لی تھی بعد میں دوسری بیوی نے اغوا کرایا۔ 4 ماہ قبل اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس دوران کسی جادو کرنے والے شخص نے ہونٹ سی دیے تھے اور پھر پتا نہیں چلا کہ کب کراچی منتقل کر دیا گیا۔گزشتہ شب جب آنکھ کھلی تو کسی جنگل میں پڑا تھا پھر پولیس کی مدد سے اسپتال تک پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ متاثرہ شخص ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں