راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس ، تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی : راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس میں تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ نجی ٹی وی مطابق مقامی عدالت کی جانب سے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس کے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے تاہم اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ، جس پر عدالت نے 14 جولائی کو گواہان کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ 36 کلومیٹر پر محیط منصوبہ 2017 میں مسلم لیگ ن کے دور میں بنایا گیا، تاہم عملدرآمد کا آغاز پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوا، منصوبہ 36 کلومیٹر سے بڑھا کر 65 کلومیٹر کر دیا گیا، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی منظوری سے شروع کیا گیا، رنگ روڈ کے 4 راستے منصوبے میں شامل تھے لیکن مزید 5 راستے بنا دیے گئے ،جس کی وجہ سے رنگ روڈ اسکینڈل کے جرم میں چیئرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن وسیم تابش اور سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو گرفتار کر لیا گیا ، دونوں کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں