عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی گراوٹ

نیویارک:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی گراوٹ، فی بیرل قیمت 100 ڈالرز سے نیچے آگئی، سال کے آخر تک قیمت 65 ڈالر ہو جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں منگل کے روز دوران ٹریڈنگ خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل 100 ڈالرز کی سطح سے نیچے چلا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 102 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
بتایا گیا ہے کہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 9 ڈالرز سے زائد جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، یورپی اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد مہنگائی کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، جبکہ تیل کی طلب میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، اسی باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں