سدھو موسے والا کو مارنے کے بعد قاتلوں کا جشن، ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی: پنجابی گلوکار سدھوموسے والا کے قاتلوں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں پانچوں قاتل موسے والا کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد کیمرے کے سامنے اسلحہ لہرا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں اور پس منظر میں ایک پنجابی گیت چل رہا ہوتا ہے۔

“انڈیا ٹائمز “کے مطابق یہ ویڈیو قاتل ٹولے میں موجود سب سے کم عمر ملزم انکیت سرسا کے فون سے پولیس نے برآمد کی ہے۔ انکیت سرسا کی عمر 18سال ہے اور وہ موسے والا پر فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سب سے کم عمر ہے۔ انکیت سرسا نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی پوسٹ کی تھی تاہم اب اس کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

پولیس کے مطابق انکیت سرسا نے موسے والا پر 6گولیاں فائر کیں۔ اسے پولیس نے گزشتہ جمعہ کی شب نئی دہلی کے ایک بس سٹیشن سے گرفتار کیا ہے اور پولیس کی طرف سے اس کے فون سے اس ویڈیو سمیت موسے والا قتل کیس سے متعلق دیگر کئی شواہد بھی ہاتھ لگنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں