مون سون

اس برس مون سون 86 فیصد زیادہ ہے ، وفاقی وزیر موسمیات

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمان نے کہا کہ اس برس مون سون 86فیصد زیادہ ہے، 14 جون سے اب تک 77 اموات ہو چکی ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں اس وقت پری مون سون چل رہا ہے، پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے ،مون سون اس بار 86فیصد زیادہ ہے، بلوچستان میں اندازے سے 274 فیصدزیادہ جبکہ سندھ میں 261 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،آزاد کشمیر میں 49 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،14جون سے اب تک مون سون میں 77 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، بارشوں سے بلوچستان میں سب سے زیادہ 39 اموات ہوئیں،یہ مون سون میں شدید بارشوں کی شروعات ہے۔آئندہ دنوں میں مون سون کے اثرات پنجاب میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں