ملک میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا

اسلام آباد :ملک میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا، ٹیل ریس ٹنل میں بندش کی وجہ سے نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن کو بند کر دیا گیا، پاور سٹیشن کی بندش حفاظتی اقدامات کے تحت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن کی ٹیل ریس ٹنل میں بندش واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاور سٹیشن کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ٹیل ریس ٹنل میں بندش کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں، وجوہات معلوم ہونے پر ٹیل ریس کی بندش دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاور سٹیشن بند ہونے کی اطلاع وزارت آبی وسائل کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں کو کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن سے قومی گرڈ کو تقریباً 1 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
اس ہائیڈل پاور اسٹیشن کی بندش کی وجہ سے ملک میں بجلی کی قلت کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں