پاکستانیوں کی تیل سستا ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں

لاہور : پاکستانیوں کی تیل سستا ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں، عالمی مارکیٹ میں یکدم تیل و گیس کی قیمتوں میں 11 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران کم ہونے والی تیل و گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل دوبارہ 100 ڈالرز سے اوپر چلا گیا، جبکہ گیس کی قیمت بھی 6 ڈالرز سے اوپر چلی گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 105 ڈالر کی سطح عبور کر گئی ہے، جبکہ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت بھی 6 ڈالر کی سطح عبور کر گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے دوران تیل و گیس کی قیمتوں میں 11 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں