سلمان خان کا سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ میں دبنگ اداکار سلمان خان کی شادی کو لے کر بہت بحث ہوئی اور تقریباً ہر انٹریو میں خود ادکار سے بھی اس بارے میں متعدد سوالات ہوئے لیکن وہ ہر بار شادی کے سوال کو ٹال دیتے لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 52 سالہ اداکار جو ان دنوں فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فورا بعد وہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، سلمان نے شادی کرنے میں تو کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی البتہ انہوں نے باپ بننے کا فیصلہ ضرور کیا ہے اور اس کے لیے وہ سروگیسی کا عمل اپنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں