نوازشریف کا پنجاب میں عبرتناک شکست پر اظہار برہمی

لاہور : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں عبرتناک شکست پر اظہار برہمی کیا ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف و دیگر سینئر پارٹی رہنماؤں سے شکست کی وجوہات پر جواب طلب کر لیا۔نوازشریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی فوری بلانے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے بھی اہم اجلاس بلا لیا ہے۔شہباز شریف کے طلب اجلاس میں قومی اسمبلی کی تحلیل پر غور ہو گا۔ مرکز میں حکومت میں رہنے کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں