فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آوٹ لک کو مستحکم سے منفی کردیا

اسلام آباد : عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا۔ فچ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے پر عمل،جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پر خدشات ہیں۔ مالی سال 2023 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 10 ارب ڈالرز رہنے کے اندازے ہیں۔ منفی ریٹنگ پاکستان کی بگڑتی لیکویڈیٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
فچ ریٹنگز کے مطابق زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاونٹ خسارے کے باعث دباو ہے ۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ مالی سال 22 میں 17 ارب ڈالرز رہا۔ بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام، کمزور حکومتی اتحاد اور جلد الیکشن آوٹ لک بدلنے کا سبب ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی سیاسی عدم استحکام کی بات کی تھی۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات نے سیاسی بے یقینی کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث معاشی عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں