ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں دھاندلی کے خدشے کے پیش نظر ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر انہوں نے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خط کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کی ہے ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے کیوں کہ سکیورٹی کیلئے خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے، جس سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں