محمدعرفان ناگرہ ٹوورازم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ڈائریکٹر منتخب

لاہور(نمائندہ خصوصی) محمدعرفان ناگرہ جو کہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت اور فوکل پرسن برائے گلف ہیومن رائٹس منسٹری آف پاکستان ہیں ان کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے ان کی قابلیت اور پارٹی کیلےخدمات کی بدولت ڈائریکٹر ٹوورازم ڈیپارٹمنٹ کاروپریشن آف پنجاب نامزدہ کیا ہے۔ واضح رہے گذشتہ دنوں اسی سلسلہ میں محمدعرفان ناگرہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ محمدعرفان ناگرہ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کیلئے زمانہ طالب علمی سے ہی خدمات سرانجام دیں اور دیارغیر میں رہ کر نہ صرف پارٹی کے لئے مخلص ہو کر کام کیا بلکہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے بھی خدمات سرانجام دیں۔عرفان ناگرہ نے اس عزت افزائی پر پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹرامجد ملک اور سیکرٹری جنرل چوہدری نورالحسن تنویرکا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں