ن لیگ سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگانے پرسیخ پا

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں میڈیا پر بھی پابندی لگادی گئی ہے،سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگا نے کی مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگانے پر ن لیگ سیخ پا ہوگئی،وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں وزراء سمیت سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ پابندی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ہو گی،جبکہ سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ سماعت کے باعث سپریم کورٹ آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا،سیرینا چوک اور مارگلہ روڈ سے گاڑیوں کا ریڈزون میں داخلہ ہوگا،ریڈزون میں میڈیا اور سرکاری ملازمین کو ہی داخلے کی اجازت ہے، ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں