چوہدری شجاعت نے فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 22 جولائی کو خط لکھا۔ڈپٹی اسپیکر نے خط کی بنیاد پر پرویز الہیٰ کو ڈالے گئے ووٹ مسترد کر دئیے۔
پرویز الہی کو ووٹ ڈالنے والے ق لیگ کے ایم پی ایز نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی مجھے مقدمہ میں فریق بنایا جائے۔اے این پی نے بھی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں فریق بننے کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ آج سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت ہوگی، سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کےلیے سخت حفاظتی کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں