محمد شکیب سرور نے اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی جی خان: پی ایم ایس آفیسر محمد شکیب سرور نے اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے وہ اس سے قبل محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب میں سیکشن آفیسر جنرل سیکشن آفیسر پی ایم سی سیکشن آفیسر کلچر اور سیکرٹری پنجاب فلم سنسر بورڈ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں محمد شکیب سرور کا شمار پی ایم ایس کے قابل اور متحرک افسران میں ہوتا ہے
جنہوں نے اپنی سرکاری ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی جانفشانی اور اطمینان بخش طور پر سرانجام دیں ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر انہیں جنوبی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان جیسے اہم ریجن میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ڈیرہ غازی خان کے سماجی حلقوں نے محمد شکیب سرور کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں سرکاری فرائض کی انجام دہی میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں