وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا ، مجموعی طور پر ساڑھے 7 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی، 26 جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جب کہ اگست کے مہینے میں بھی بجلی ساڑھے 3 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اضافے کا برا حصہ فیول سرچارج بن کر آرہا ہے ، ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ تین چار سالوں کی قیمت ہمیں دینی پڑ رہی ہے ، ہماری کارکردگی کی وجہ سے بجلی کی قیمت مین کمی ہوگی اور بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے بعد نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں