katrina kaif

کترینہ کیف کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

ممبئی : پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق ملزم کی شناخت منویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کا رہائشی ہے۔ ملزم بارہویں پاس ہے اور ہیرو بننے کیلئے ممبئی آیا تھا۔ ملزم گزشتہ تین ماہ سے کترینہ کیف کے گھرکے پاس سانتا کروز میں مقیم تھا اور اداکارہ کا پیچھا کرتا رہتا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اداکارہ کو دھمکی بھی دی۔ پولیس نے کترینہ کے شوہر وکی کوشل کی درخواست پر تحقیقات شروع کیں تو صرف چار گھنٹے میں ہی ملزم پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنی تصاویر ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر لگا رکھی تھیں اور وہ اداکارہ کو اپنی گرل فرینڈ اور بیوی کے طور پر ظاہر کرتا تھا۔ جب کترینہ کی شادی وکی سے ہوئی تو اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اداکارہ کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں